Pakistan

مانسہرہ میں نوجوان جوڑا قتل، بھائی گرفتار

مانسہرہ میں مبینہ طور پر جرگے کے فیصلے پر 18 سالہ لڑکی اور 27 سالہ گلنواز کو قتل کردیا گیا۔ ڈی پی او مانسہرہ اظہر خان کے مطابق دونوں کو ایک ویران مقام پر لے جایا گیا، جبکہ واقعے کی اطلاع پولیس کو نہیں دی گئی تھی۔
پولیس نے اپنے ذرائع سے معلومات ملنے پر تحقیقات شروع کیں، جس کے دوران مبینہ طور پر جرگے کے فیصلے کا انکشاف ہوا۔ پولیس نے مقتولین کے بھائیوں کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ جرگے میں شریک دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ڈی پی او کے مطابق واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *