World

غیر منظور شدہ رہائش دینے پر 8 کمپنیاں اور ایجنٹس معطل

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو غیر منظور شدہ مقامات پر ٹھہرانے کے معاملے پر چار عمرہ سروس کمپنیوں اور چار غیر ملکی ایجنٹس کو معطل کردیا ہے۔
حکام کے مطابق ان اداروں نے رہائش سے متعلق مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کی، جس سے متعدد زائرین متاثر ہوئے۔ معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے کیس متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے، جو ذمہ داروں کے خلاف جرمانوں اور دیگر قانونی سزاؤں کا فیصلہ کرے گی۔
وزارتِ حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے نگرانی مزید سخت کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے زمینی معائنے اور ڈیجیٹل نگرانی کا نظام بھی استعمال کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *