Pakistan

دو گواہوں نے انمول عرف پنکی کو شناخت کر لیا

کراچی میں منشیات فروشی میں سہولت کاری کے مقدمے میں پراسیکیوشن کے دو گواہوں نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو شناخت کر لیا۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ہوئی، جہاں ملزمہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا۔
گواہوں میں لیڈی کانسٹیبل سونیا اشرف اور تفتیشی افسر منصور شامل ہیں۔ لیڈی کانسٹیبل سونیا اشرف نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کو گارڈن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔
سرکاری وکیل شکیل عباسی کے مطابق، کال ڈیٹا ریکارڈ (سی ڈی آر) سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزمہ مبینہ طور پر منشیات فروشوں سے رابطے میں تھی۔ پراسیکیوشن کا مؤقف ہے کہ منشیات سپلائی کرنے والے افراد ملزمہ کی فراہم کردہ لوکیشن پر منشیات پہنچاتے تھے۔ ملزمہ کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کے محکمے (سی ٹی ڈی) نے 2018 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *