Blog
پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے، ڈیزل بھی مہنگا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے طے کردہ طریقہ کار کے تحت قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 72 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں کے سفری اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل کی لاگت پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔