Pakistan

ایمرجنسی فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر صدر اور وزیراعظم کا اتفاق، ذرائع کا دعویٰ

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال، امن و امان اور خیبر پختونخوا کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات تقریباً 35 منٹ جاری رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس بلانے اور فیصلے کی توثیق کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس منعقد کرنے پر بھی غور کیا گیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، رانا ثناء اللہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور دیگر اہم حکومتی شخصیات بھی شریک تھیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو جاری مذاکراتی عمل اور مولانا فضل الرحمان سے رابطے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ایمرجنسی کے نفاذ کی کل وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *