Blog
تعلیمی ادارے بند پشاور سمیت 4اضلاع میں تعلیمی ادارے بند، میٹرک پرچے ملتوی

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت 4اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ، جبکہ بعض اضلاع میں امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں تمام سرکاری و نجی سکول، کالج اور جامعات آج بند رہیں گے۔ انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے ضلع بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 12 اکتوبر کو بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں، اس فیصلے کے تحت آج ہونے والے تمام امتحانات اور پرچے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے