Blog
پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ خیبرپختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تعیناتیاں

انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کی جانب سے 11 اکتوبر 2026 کو پولیس افسران کے تبادلے اور تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق BS-20 سے BS-18 تک کے 18 افسران کے تبادلے و تعیناتیاں کی گئی ہیں۔ اہم تبدیلیوں میں سید فدا حسن شاہ کو DIG Operations خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا، زاہد نواز کو RPO ملاکنڈ ریجن مقرر کیا گیا ہے ۔شاکر حسین داوڑ کو RPO کوہاٹ ریجن ،جہانزیب نذیر خان کو RPO ہزارہ ریجن ،لیفٹیننٹ (ر) ناصر محمود ستی کو کمانڈنٹ FRP خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا اسی طرح محمد جمیل اختر کو DPO بَر سوات ،محمد خالد کو DPO لوئر چترال اورریشم جہانگیر کو AIG Logistics CPO پشاور تعینات کیا گیا۔