Blog
اہم اعلامیہ جاری ایمرجنسی کے بعد مخصوص اضلاع کیلیے ایڈمنسٹریٹر تعینات

پشاور: خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد مخصوص اضلاع کے لیے گریڈ 20 کے آفیسر محمد یحییٰ اخونزادہ کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا گیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق محمد یحییٰ اخونزادہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق مخصوص 12 اضلاع کی ایڈمنسٹریشن کے امور دیکھیں گے۔ واضح رہے کہ محمد یحییٰ اخونزادہ اس سے پہلےایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ ساؤتھ اور نارتھ وزیرستان، سیکرٹری ہیلتھ، انفارمیشن اور ایجوکیشن خیبر پختونخوا اور کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان بھی رہ چکے ہیں۔محمد یحییٰ اخونزادہ کی تعیناتی تاحکمِ ثانی مؤثر رہے گی۔ انکی خدمات سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔گزشتہ روز، وفاقی کابینہ کی منظوری اور صدر مملکت کی جانب سے سمری پر دستخط کے بعد خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی دونوں نافذ کی گئیں۔