Blog
کرائے کا مکان کرائے کے مکان میں رہنے والے جلد بوڑھے ہوجاتے ہیں، تحقیق میں انکشاف

کرائے کے مکان میں رہائش، مالی ادائیگیوں میں تاخیر اور گھر کے خراب ماحولیاتی حالات صرف روزمرہ زندگی کو متاثر نہیں کرتے بلکہ صحت پر بھی گہرے اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔ برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق میں ان عوامل کا تعلق تیزی سے بڑھتی حیاتیاتی عمر سے جوڑا گیا ہے۔یونیورسٹی آف ایسیکس اور یونیورسٹی آف ایڈیلیڈ کے محققین نے رہائشی حالات اور انسانی صحت کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا۔ تحقیق میں کرائے پر رہنے کی مدت، عمارت کی نوعیت، رہائشی اخراجات اور کرایے کے بقایا جات سمیت مختلف عوامل کو شامل کیا گیا۔ اس کے بعد شرکا کی حیاتیاتی عمر کا اندازہ لگانے کے لیے ڈی این اے میتھیلیشن سے متعلق پیمائشوں کا جائزہ لیا گیا۔ محققین کے مطابق نتائج میں کرائے کے مکان میں رہائش اور حیاتیاتی عمر کے تیزی سے بڑھنے کے درمیان نمایاں تعلق سامنے آیا۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس تعلق کی شدت بعض تجزیوں میں بے روزگاری یا سگریٹ نوشی سے وابستہ اثرات سے زیادہ تھی۔