Pakistan

معزول وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی بازیابی کیلیے آئینی درخواست دائر

پشاور: خیبر پختونخوا کے معزول وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے حراست میں لینے کے خلاف اور فوری بازیابی کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔
سہیل آفریدی کے بھائی محمد عامر نے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی جس میں استدعا کی گئی کہ پشاور ہائیکورٹ فوری ایکشن لے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ صوبے کے منتخب چیف ایگزیکٹو کو حراست میں لینا آئین، قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ سہیل آفریدی کو سی سی پی او پشاور کی موجودگی میں حراست میں لیا گیا، صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ کی جان اور آزادی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔رخواست گزار کے مطابق منتخب وزیراعلیٰ کو غیر قانونی حراست میں رکھنا آئین کے آرٹیکل 4، 9، 10 اور 14 کی خلاف ورزی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *