Blog
بشری بی بی کی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل

وفاقی آئینی عدالت میں بشری بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس امین الدین خان سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، بشری بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیے، سلمان اکرم راجہ بھی کمرہ عدالت میں سلمان صفدر کیساتھ موجود تھے۔سلمان صفدر نے کہا کہ خاتون کے لیے عدالتوں نے ہمیشہ نرم گوشہ رکھا ہے، نیب کا کبڈیکٹ 13 ماہ میں قابل اعتراض رہا، نیب نے کئی سماعتوں پر التواء لیا، نیب نے سزا معطلی کی درخواست پر بھی اعتراض کیا، سزا کے بعد اب بشری بی کی ضمانت کا قانونی جواز بن چکا ہے، بشری بی بی خاتون ہونے پر سزا معطلی مانگی، کیس میں سارا فوکس بانی کے اپیل پر رہا۔سلمان صفدر نے مؤقف اپنایا کہ خاتون کے لیے عدالتوں نے ہمیشہ نرم گوشہ رکھا ہے، نیب کا کبڈیکٹ 13 ماہ میں قابل اعتراض رہا، نیب نے کئی سماعتوں پر التواء لیا، نیب نے سزا معطلی کی درخواست پر بھی اعتراض کیا، سزا کے بعد اب بشری بی کی ضمانت کا قانونی جواز بن چکا ہے، بشری بی بی خاتون ہونے پر سزا معطلی مانگی، کیس میں سارا فوکس بانی کے اپیل پر رہا۔چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ میرٹ پر اس موقع پر نہ جائے، عدالت کے سامنے سزا معطلی کا کیس ہے، جسٹس باقی نجفی نے کہا کہ مرکزی اپیل سماعت کیلئے کتنی بار لگی ہے۔عدالت نے بشری بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل کر لی، چیف جسٹس امین الدین نے کہا کہ آرڈر کا انتظار کریں جب کہ عدالت نے سلمان صفدر کو تحریری دلائل پوائنٹس جمع کرانے کا حکم دے دیا۔