Pakistan

باڑہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ،سی سی پی او پشاور نے نگرانی سنبھال لی

ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ ، امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق باڑہ بازار اور گردونواح کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے، جبکہ سکیورٹی انتظامات کی براہِ راست نگرانی سی سی پی او پشاور کررہے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پشاور پولیس، خیبر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور کوآرڈی نیشن جاری ہے، تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جاسکے۔ پولیس کے مطابق باڑہ بازار اور اس کے اطراف سکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے، خیبر پولیس کے افسران اور جوان مکمل الرٹ ہیں، جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔سی سی پی او پشاور تمام سکیورٹی انتظامات کی براہِ راست نگرانی کررہے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ترجیحات میں شامل ہے۔سی سی پی او پشاور کے مطابق عوام کے جان و مال، سرکاری املاک اور حساس مقامات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنا اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے پشاور پولیس اور خیبر پولیس باہمی رابطے کے ساتھ کام کررہی ہیں۔سی سی پی او پشاور نے واضح کیا کہ قانون کی عملداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔پولیس کے مطابق احتجاج کی آڑ میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، توڑ پھوڑ کرنے یا بدامنی پھیلانے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اقدامات کا مقصد علاقے میں امن برقرار رکھنا، شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ بدامنی سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *