Blog
گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف اپوزیشن متحد، عدالت جانے پر غور

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی صورتحال، گورنر راج اور ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ،قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، رکنِ قومی اسمبلی آصف خان سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں سہیل آفریدی سمیت دیگر رہنماؤں کی گرفتاریوں کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ صوبے میں جاری سیاسی صورتحال اور حکومت کے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو عدالت میں چیلنج کرنے، آئینی و قانونی راستے اختیار کرنے اور حکومتی اقدامات کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے کے امور پر غور کیا گیا