Pakistan

دہشتگردوں کو واپس لانے کےلیے ہمیں قائل کرنےکی کوشش کی گئی تھی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے جنرل (ر) فیض حمید اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ یہاں بیٹھے ہوتے تھے، ہمیں قائل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ ان دہشت گردوں کو واپس لایا جائے تو فائدہ ہوگا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر معاملات ایسے اٹھائے جاتے ہیں کے ماضی سے مماثلت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے جنرل فیض اور جنرل باجوہ یہاں بیٹھے ہوتے تھے، ہمیں کنوینس کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی ان دہشت گردوں کو واپس لایا جائے تو فائدہ ہوگا، اپنا کیس لڑتے ہوئے ماضی کے کرتوت بھی دیکھ لیا کریں، ہمارے قول و فعل میں تضاد رہے گا تو یہ حالات ٹھیک نہیں ہونگے۔وزیر دفاع نے کہا کہ شادیوں میں میراثی اتنی تعریف نہیں کرتے جتنی بطور وزیر اعظم عمران خان سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی کیا کرتے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *