Pakistan

بیرسٹر گوہر کا بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے لا تعلقی کا اظہار

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق کیس میں بیرسٹر گوہر کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی جواب کے لیے مہلت دے دی، دوران سماعت بیرسٹر گوہر نے بیان دیا کہ پی ٹی آئی اس اکاؤنٹ کو کلیم نہیں کرتی۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے غلام مرتضی کی درخواست پر سماعت کی۔ بیرسٹر گوہر علی خان ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء خالد یوسف چودھری، شمسہ کیانی، این سی سی آئی اے حکام اور دیگر بھی عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت، جسٹس ارباب محمد طاہر نے بیرسٹر گوہر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ذاتی طور پر نہیں بلایا تھا صرف تحریری جواب بھجوا دیتے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی اس اکاؤنٹ کو کلیم نہیں کرتی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ حالات تبدیل ہوگئے ہیں، کچھ وقت دیا جائے، جواب جمع کروا دیں گے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے ہدایت کی کہ آپ کو وقت دیتے ہیں جو کہنا تحریری طور پر جمع کروا دیں، جس پر بیرسٹر گوہر نے استدعا کی کہ عدالت تھوڑا زیادہ وقت دے، تفصیلی جواب جمع کروا دیں گے۔عدالت نے کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *