Blog
آئل ٹینکر تباہ آبنائے ہرمز میں 20 لاکھ بیرل سے زائد تیل لے جانے والا ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا

ایران کی پاسداران انقلاب کی بحریہ کا کہنا ہے کہ 20 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل لے جانے والا ایک سپر ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے غیر مجاز راستہ اختیار کرتے ہوئے سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ٹکر کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا اور جہاز میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔بیان میں الزام عائد کیا گیا کہ ٹینکر نے اپنے تمام ٹریکنگ اور ریڈار سسٹم بند کر رکھے تھے اور امریکی فوج کی مدد سے دھوکہ دہی کے ذریعے آبنائے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز بند ہے اور ایرانی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے ایسے جہازوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جو امریکی حمایت پر بھروسا کریں گے