Pakistan

12 بچے زخمی بریکوٹ میں سکول وین الٹ گئی، 12 بچے زخمی،ہسپتال منتقل

ضلع سوات کے علاقے بریکوٹ میں سکول وین الٹ گئی، جس سے 12 بچے زخمی ہو گئے، یہ واقعہ بریکوٹ کے علاقے شاہی نگر، تھانہ غالیگے کے قریب پیش آیا۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے بریکوٹ میں سکول وین الٹ گئی، حادثے کے بعد تمام زخمی بچوں کو کیٹگری سی ہسپتال بریکوٹ منتقل کیا گیا، جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی-ذرائع کے مطابق گاڑی میں طلبہ و طالبات سوار تھے، حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں میں موسیٰ ولد الیاس، لیسا دختر لعل زادہ، مروا دختر حضرت رحمان، حسنیٰ دختر محمد نواب، عمان ولد بخت محمد، یاسین ولد گل محمد، مناحل دختر رحیم اکبر اور ارتضیٰ دختر سید محمد سمیت دیگر بچے شامل ہیں-زخمی بچوں کا تعلق ناواگئی اور ڈبسر ناواگئی سے بتایا گیا ہے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ شوانہ حلیم ہسپتال پہنچیں، جہاں انہوں نے زخمی بچوں کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو بچوں کے علاج معالجے اور دیکھ بھال کے لیے ضروری ہدایات دیں-ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد مجموعی طور پر 12 بچوں کو ہسپتال لایا گیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *