Pakistan

کرک پولیس پر حملہ ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عمران الدین سمیت چار اہلکار شہید

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں ایک اور افسوسناک واقعہ رونما، کرک پولیس پر حملہ میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عمران الدین سمیت چار اہلکار شہید ہو گئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں ایس ایچ او تھانہ لتمبر افضل اعوان، سی ٹی ڈی اہلکار کاظم اور بی ڈی یو اہلکار امجد بھی جام شہادت نوش کر گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کرک پولیس نے قیام امن کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں، جنہیں رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا، یاد رہے کہ کرک پولیس پر حملہ میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عمران الدین سمیت چار اہلکار شہید ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *