Blog
گندم مہنگی وزیراعظم نے 2027ء کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت 4 ہزار 500 روپے فی من مقرر کردی،قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ۔

وزیراعظم نے 2027ء کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت 4 ہزار 500 روپے فی من مقرر کردی۔ وزیراعظم ہاؤس کے مطابق گزشتہ سال گندم کی قیمت 3 ہزار 500 روپے فی من تھی، جس میں رواں فیصلے کے تحت ایک ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قیمت میں اضافے کا مقصد کسانوں کو بڑھتی پیداواری لاگت اور مہنگائی کے دباؤ سے ریلیف دینا، گندم کی مقامی پیداوار بڑھانا اور ملکی غذائی تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔ اس فیصلے سے کسانوں کو پیداواری اخراجات پورے کرنے اور مناسب منافع حاصل کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔