Blog
تجاوزات مسمار پشاورمیں چارسدہ روڈ پر درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار

پشاور میں چارسدہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران خزانہ کے مقام پر درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائی کا مقصد سرکاری اراضی کو غیر قانونی قبضوں سے واگزار کرانا اور سڑک کے اطراف قائم تجاوزات کا خاتمہ ہے۔مشترکہ آپریشن ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ، پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی (پی کے ایچ اے)اور دیگر متعلقہ محکموں نے کیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق آپریشن کے دوران چارسدہ روڈ کے اطراف قائم درجنوں دکانوں، مارکیٹوں اور فلنگ اسٹیشنوں کی غیر قانونی قرار دی گئی تعمیرات مسمار کی گئیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کارروائی کا بنیادی مقصد سرکاری اراضی کا تحفظ یقینی بنانا اور سڑک پر آمدورفت میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کے مطابق علاقے سے تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تجاوزات کے خلاف اس کارروائی پر بعض عوامی حلقوں اور علاقہ مکینوں نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی، تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کی جاسکے اور سرکاری اراضی کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے