Blog
المناک حادثہ ہری پور، دو کاروں میں خوفناک تصادم،4 دوست جاں بحق، 2 زخمی

ہری پور کے علاقے سرائے صالح کے قریب آئل ٹینکر اور دو کاروں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں چار نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان دو کاروں میں سوار تھے کہ سرائے صالح کے قریب پہلے ایک کار آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے بعد دوسری کار بھی بے قابو ہوکر ٹینکر سے جا ٹکرائی، تصادم اس قدر شدید تھا کہ چار نوجوان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔جاں بحق ہونے والے چاروں نوجوان آپس میں دوست اور ایک ہی محلے کے رہائشی تھے، جو ایبٹ آباد میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہری پور آرہے تھے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت عمر مہتاب، شامیر جاوید، سیف الرحمان اور احسن شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تاہم ایک نوجوان کے نام کے حوالے سے مختلف اطلاعات سامنے آنے کے باعث حتمی تصدیق ہونا باقی ہے۔ذرائع کے مطابق چاروں نوجوانوں کا تعلق ہری پور کے علاقے درویش کے محلہ کھجوراں والے سے تھا۔