Pakistan

گورنر کا اعلان خیبرپختونخوا وفاق کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتا، گورنر فیصل کریم

خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا وفاق کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتا، وفاق اور صوبے کے درمیان ہم آہنگی خیبر پختونخوا کے لیے خوش آئند ہے اور صوبے کو درپیش مسائل کا حل وفاقی حکومت کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، جبکہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں حقیقی بہتری کے لیے انقلابی اقدامات ضروری ہیں۔صوابی میں پنج پیر کے مقام پر اجتماع میں فیصل کریم کنڈی نے وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات، دہشت گردی کے خاتمے، تجاوزات کے خلاف کارروائی، میڈیا کی تنقید اور عوامی خدمات کے شعبوں پر اظہارِ خیال کیا۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کی خوش قسمتی ہے کہ وفاق کے ساتھ ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے، ان کے مطابق خیبر پختونخوا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا ضروری ہے، کیونکہ خیبرپختونخوا وفاق کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتا ۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور دیگر صوبوں کے ساتھ خوشگوار اور برادرانہ تعلقات کا فروغ ان کی ترجیحات میں شامل ہے، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چھ ماہ کا عرصہ بہت ہوتا ہے اور تمام متعلقہ فریقوں کو مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنی چاہیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *