Blog
کرفیو نافذ ڈی آئی خان میں تھانہ درابن کی حدود میں کرفیو نافذ ، آمدورفت بند

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان کے تھانہ درابن کی حدود میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آج صبح 5 بجے سے لگنے والا کرفیو اگلے احکامات تک نافذ رہے گا۔انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کرفیو کا نفاذ کوٹ لالو، کوٹ سافی اور زڑکنی کے علاقوں میں ہوگا، حتیٰ کہ درابن چوک سے زڑکنی تک تمام علاقے میں کرفیو نافذ رہے گا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں کو سڑکوں پر آنے اور گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور شہریوں سے کرفیو کے احکامات پر عمل درآمد اور احتیاط برتنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔یاد رہے کہ ڈی آئی خان کے تھانہ درابن کی حدود میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آج صبح 5 بجے سے لگنے والا کرفیو اگلے احکامات تک نافذ رہے گا۔