Pakistan

ٹاسک مل گیا خیبرپختونخوا، 12 اضلاع سے طالبان کو نکالنے کی تیاریاں

پشاور: خیبرپختونخوا کے دہشت گردی سے متاثرہ 12 اضلاع میں قیام امن کیلئے طالبان اور دیگر شدت پسند مسلح گروپوں کو نکالنے کی تیاریاں، لائحہ عمل طے کر لیا گیا۔ اے آر ڈی سی کے چیئرمین شوکت اللہ نے ایکسپریس ٹربیون سے بات چیت میں بتایا کہ کونسل کے ارکان اپنے متعلقہ اضلاع میں قبائلی روایات کے مطابق بات چیت کا آغاز کریں گے، جس میں جرگوں، مقامی عمائدین اور علاقے کے لوگوں کا تعاون حاصل کیا جائے گا تاکہ مسلح گروپوں کو غیر مشروط طور پر علاقے چھوڑنے پر آمادہ کیا جا سکے۔مشیر اطلاعات محمود جان بابر نے بتایا کہ ہر ضلع میں کونسل کے متعلقہ رکن کو اس مقصد کے لیے ذمے داری دی جائے گی اور مقامی سطح پر رابطوں اور مشاورت کے ذریعے اس عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔ان اضلاع میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت، بنوں، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، اورکزئی، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر شامل ہیں، 17 اکتوبر کو 48 رکنی ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈیولپمنٹ کونسل کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔سابق گورنر شوکت اللہ کی سربراہی میں قائم اس کونسل کے ذریعے مقامی نمائندوں کو امن و امان، ترقیاتی ضروریات اور عوامی مسائل کے حوالے سے کردار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *