Blog
گلریز تبسم انتقال پشتو موسیقی کے نامور گلوکار طویل علالت کے بعد سپردِ خاک

پشتو موسیقی اور اسٹیج کے معروف گلوکار حاجی گلریز تبسم طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال سے پشتو موسیقی ایک ممتاز فنکار سے محروم ہوگئی۔
حاجی گلریز تبسم اپنے دور کے مقبول گلوکار تھے۔ انہوں نے پشتو فلموں کے لیے متعدد یادگار گیت اور غزلیں گائیں، جبکہ اسٹیج شوز اور روایتی پشتو ٹپوں کے ذریعے بھی شہرت حاصل کی۔ ان کے مشہور گیتوں میں ’’زہ پہ برہ زما‘‘ اور ’’دا سور سالونا‘‘ شامل ہیں۔
مرحوم گزشتہ کچھ عرصے سے شوبز کی دنیا سے دور تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ گزشتہ شب پشاور کے کاکا خیل ٹاؤن نمبر ون، رنگ روڈ میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور مشیرِ اطلاعات ثمر ہارون بلور نے حاجی گلریز تبسم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پشتو موسیقی کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔