Pakistan

سرحدی جھڑپ پاک فوج کی جوابی کارروائی، متعدد افغان چوکیاں تباہ، خاران میں 5 ڈرون مار گرائے گئے

جنوبی وزیرستان: پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی مبینہ بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے متعدد فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جبکہ بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز نے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈہ میں افغان طالبان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے جواب میں پاک فوج نے بھاری ہتھیاروں سے کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان اپنی چوکیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے، جبکہ متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات بھی ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے البت میں دہشت گرد تنظیم فتنۃ الہندوستان نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ڈرون حملے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پانچوں ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنانے کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے ملک کے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *