World

امریکی انتخابات ٹرمپ کے اگلے دو سال کے اقتدار اور قسمت کا فیصلہ آج ہوگا

امریکا میں 3 نومبر بروز منگل کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے سیاسی امتحان بن گئے ہیں جن کے نتائج طے کریں گے کہ آئندہ دو برس کانگریس میں ان کی جماعت کی گرفت برقرار رہتی ہے یا ڈیموکریٹس انہیں مشکل سیاسی حالات سے دوچار کر دیتے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ان انتخابات میں ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 نشستوں اور سینیٹ کی 100 میں سے 35 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔اس وقت ری پبلکنز کو دونوں ایوانوں میں معمولی اکثریت حاصل ہے جبکہ انتخابی جائزوں میں ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے امکانات زیادہ دکھائی دے رہے ہیں۔ سینیٹ میں مقابلہ سخت ہے اور وہاں نتیجے کی پیش گوئی مشکل ہے۔اگر ڈیموکریٹس ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول حاصل کر لیتے ہیں تو انھیں ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کی تحقیقات، حکام کو طلب کرنے اور سرکاری اخراجات سے متعلق فیصلوں پر اثرانداز ہونے کا اختیار مل جائے گا۔سینیٹ میں اکثریت حاصل ہونے کی صورت میں وہ صدر کی جانب سے نامزد وزرا اور ججوں کی منظوری بھی روک یا تاخیر کا شکار کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *