Blog
طلبہ کی زندگی داو پر خیبرپختونخوا میں 346 سکول غیر محفوظ قرار، تکنیکی سروے رپورٹ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں 562سکولوں کا تکنیکی سروے مکمل کر لیا گیا، اس حوالے سے جاری رپورٹ میں عمارتوں سے متعلق تشویشناک انکشاف کرتے ہوئے صوبہ بھر کے 562 میں سے 346 سکول غیر محفوظ قرار دیدیئے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جن سکولوں کا سروے کیا گیا ان میں 61 فیصد سے زائد عمارتیں غیر محفوظ قرار پائیں، 167 کو جزوی طور پر محفوظ قرار دے دیا گیا، جبکہ اس دوران محفوظ قرار پانے والے سکولوں کی تعداد صرف 49 بتائی گئی ہے۔یاد رہے کہ دیر کالونی سانحے کے بعد سکولوں کی عمارتوں کی حفاظت جانچنے کا عمل تیز کردیا گیا، اس دوران صوبہ بھر کے 562 سکولوں میں 346 سکول غیر محفوظ قرار دے دیئے گئے