Blog
امریکی انتخابات ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹس کا پلڑا بھاری، اہم نشستیں جیت لیں

امریکا میں انتخابات کے لیے مختلف ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے جبکہ مختلف ریاستوں سے ابتدائی نتائج بھی آنا شروع ہو گئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ میں ڈیموکریٹس کو 45 نشستوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ ری پبلیکین نے 36 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ 218 نشستوں والے ایوان نمائندگان میں ابتدائی نتائج کے مطابق 113 نشستوں پر ڈیموکریٹس اور 62 پر ری پبلیکنز نے کامیابی حاصل کی ہے۔ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جبکہ کئی رہنماؤں نے اپنی نشستوں کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔جبکہ دوسری جانب امریکی ریاست الاباما، ڈیلاویئر، فلوریڈا، الینوائے، میساچوسٹس، مین، مسی سپی، نیو ہیمپاشائر، نیو میکسیکو، ٹیکساس، ساؤتھ ڈکوٹا اور وائیومنگ میں بھی پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ان ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک سینیٹر مارک وارنر ریاست ورجینیا سے امریکی سینیٹ کے لیے دوبارہ منتخب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ریپبلکن امیدوار برٹ میزوساوا کو شکست دے کر ایوانِ بالا میں اپنی چوتھی مدت حاصل کرلی۔فلوریڈا کے 20ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے ڈیموکریٹک رہنما ڈیبی واسرمین شلٹز نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست پر دوبارہ کامیابی حاصل کرلی۔ انہوں نے اپنے ریپبلکن حریف برینٹ اینڈرسن کو شکست دے کر ایوانِ زیریں میں اپنی نشست برقرار رکھی