Pakistan

گرفتاریوں پر حکم سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے مقدمات پر وفاقی آئینی عدالت کا بڑا حکم

وفاقی آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو تاحکمِ ثانی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں سے متعلق مقدمات کی سماعت سے روک دیا ہے۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ واضح رہے کہ سہیل آفریدی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا معاملہ پشاور ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت ہے، جس کے عبوری احکامات کو خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *