Blog
پشاور میں سلنڈر دھماکہ چھت منہدم، 3 بھائی جاں بحق ،خاتون اور ایک بچہ زخمی

پشاور میں بجگی روڈ کے قریب گیس سلنڈر دھماکے کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 3بچے جاں بحق جبکہ خاتون اور ایک بچہ زخمی ہو گئے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں بچوں کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھاجہاں تینوں بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ۔
خاتون اور ایک بچے کو ہسپتال منتقل میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں ۔