Blog
زلزلے کے جھٹکے سوات:مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.6 ریکارڈ

خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔ذرائع کے مطابق مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کی زیر زمین گہرائی 182کلومیٹر بتائی ہے جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ سوات انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔