World

سعودی عرب میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

ایران اور امریکا کے درمیان 15 روزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم سعودی عرب میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی آرامکو نے سنیچر کو اپریل کے لیے پٹرول آکٹین 98 کی قیمت کو ایڈجسٹ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پٹرول آکٹین 98 کی فی لیٹر قیمت میں ایک ریال کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد اب یہ 3.94 ریال فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔
پٹرول آکٹین 98 اس سے قبل 2.94 ریال فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا تھا جبکہ سال کے آغاز میں لانچ کیے جانے کے بعد قیمت 2.88 ریال فی لٹر تھی۔
دوسری جانب آرامکو نے اپریل کے لیے پٹرول 95 کی سابقہ قیمت 2.33 ریال فی لیٹر اور پٹرول 91 کی 2.18 ریال فی لیٹر برقرار رکھی ہے۔
اس کے علاوہ مملکت میں ڈیزل 1.79 ریال فی لٹر اور کیروسین آئل 1.59 ریال فی لٹر کی سابقہ قیمت پر دستیاب رہے گا۔
واضح رہے کہ پٹرول 98، اسپورٹس اور ہائی پرفارمنس گاڑیوں کے لیے ہے۔ ان گاڑیوں کی تعداد مملکت میں پانچ فیصد سے زیادہ نہیں جبکہ دیگر گاڑیوں میں اس پٹرول کے استعمال کا کوئی اضافی فائدہ نہیں ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *