Featured, Latest

جمع پونجی لینے پر بچے نے باپ کیخلاف مقدمہ کر دیا

ین میں ایک بچے نے اپنی جمع پونجی واپس لینے پر باپ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔شمالی چین کے صوبے ہینان کے شہر ژینگژو میں ایک والد نے برسوں پہلے شیاو ہوئی نامی بچے کے نام پر ایک بینک اکاؤنٹ کھولا تھا اور اس میں بچے کی نام نہاد ’ریڈ اینویلپ منی‘ جمع کراتے رہے تھے۔ مگر ایک دن انہوں نے بچے کی اجازت کے بغیر وہ ساری رقم نکال لی اور اپنی شادی پر خرچ کر دی۔دو سال قبل والدین کی طلاق کے بعد شیاو ہوئی اپنے والد کے ساتھ ہی رہ رہا تھا۔ اس دوران اس کی قمری سالِ نو (لونر نیو ایئر) پر ملنے والے پیسے، جسے عام طور پر ’ریڈ اینویلپ منی‘ کہا جاتا ہے، اور دیگر بچت باقاعدگی سے اسی بینک اکاؤنٹ میں جمع کی جاتی رہی۔لیکن کچھ عرصے بعد والد کی زندگی میں ایک اور خاتون آئیں اور انہوں نے دوبارہ شادی کا فیصلہ کر لیا۔ اس موقع پر شیاو ہوئی کو اس کی والدہ کے پاس بھیج دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *