World

فریزرز پر سائبر حملے امریکی فوجی اڈوں پر خوراک محفوظ رکھنے والے فریزرز کی پراسرار خرابی،

واشنگٹن: امریکی فوجی اڈوں پر خوراک محفوظ رکھنے والے فریزرز کی پراسرار خرابیوں کے واقعات کو ممکنہ سائبر حملہ قرار دیتے ہوئے پینٹاگون نے تحقیقات شروع کردی ہیں
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اگست کے آخری دنوں میں امریکا کے کم از کم 6 فوجی اڈوں پر قائم اسٹورز کے فریزرز متاثر ہوئے، جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں خوراک خراب ہوگئی۔
امریکی حکام کے مطابق بعض واقعات میں فریزرز کا کولنگ سسٹم رات کے وقت اچانک گرم ہوگیا، جس سے صبح تک خوراک استعمال کے قابل نہیں رہی۔ فوجی تفتیش کار اس معاملے میں فرانسیسی حکام سے بھی رابطے میں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فرانس میں رواں ماہ 350 سے زائد سپر مارکیٹس کے کولنگ سسٹمز کو بھی سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا، جہاں ہیکرز نے فریزرز اور ریفریجریٹرز کے درجہ حرارت میں مداخلت کی۔
پینٹاگون کے مطابق امریکی سائبر کمانڈ اور آرمی کرمنل انویسٹی گیشن ڈویژن متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم تاحال حملے میں ملوث عناصر کی شناخت نہیں ہوسکی۔
سائبر سکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ انٹرنیٹ سے منسلک کولنگ سسٹمز پر حملے خوراک کے ذخیرے اور سپلائی چین کو شدید متاثر کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *