Pakistan

مولانا سے عقیدت مولانا فضل الرحمن ہمارے لیے باپ کی جگہ ہیں، کیپٹن (ر) صفدر کا ختم نبوت کانفرنس سے خطاب

چنیوٹ: کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن ہمارے لیے باپ کی حیثیت رکھتے ہیں اور دفاع ختم نبوت و آئین کے تحفظ کے لیے پارلیمنٹ میں ان کے کردار کو اہم سمجھتے ہیں۔
چناب نگر میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1973 کا آئین مقدس آئین ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پارلیمنٹ میں دفاع ختم نبوت اور آئین کے تحفظ کے لیے مولانا فضل الرحمن کے علاوہ کس کو بھیجا گیا ہے؟
کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں مولانا فضل الرحمن کے بارے میں ایک خاتون کی جانب سے بیان سامنے آیا تو انہوں نے واضح کیا کہ مولانا ان کے لیے باپ کی جگہ ہیں۔
انہوں نے اپنے خطاب میں والدین، استاد اور روحانی رہنماؤں کے احترام پر بھی گفتگو کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *