کوہ پیمائی کی دنیا میں نیا ریکارڈ، نیپالی کوہ پیما کی 32ویں بار ایورسٹ فتح

نیپالی کوہ پیما کامی ریتا شیرپا نے یہ کارنامہ انجام دیتے ہوئے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے جو انہوں نے 2025 میں 31ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے بنایا تھا۔
56 سالہ نیپالی شیرپا گائیڈ کامی ریتا کو ایورسٹ مین کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے پہلی بار 1994 میں ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھائی کی تھی اور تب سے یہ سلسلہ چلا آ رہا ہے۔
کامی ریتا نے ناصرف خود چوٹی سر کی بلکہ انہوں نے ٹیم کے آخری رکن تک کی قیادت اور رہنمائی کی۔مہم کے منتظمین، سیون سمٹ ٹریکس نے 32ویں بار دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے پر انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔
اس سے قبل پاکستان سے تعلق رکھنے والی کوہ پیما نائلہ کیانی نے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کینچن جنگا کو سر کیا تھا، جس کی بلندی 8,650 میٹر ہے۔
پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں،جنہوں نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند بارہ چوٹیاں سر کرلی، وہ ماؤنٹ ایورسٹ، کے ٹو، ناگا پربت سمیت دیگر بلند ترین چوٹیاں بھی سر کرچکی ہیں۔
نائلہ کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستانی خواتین کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ ملک کے کوہ پیمائی کے شعبے میں ایک نئی تاریخ بھی رقم کر رہی ہے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *