عیدالاضحیٰ پر پشاور میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
پشاور میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حساس تنصیبات، تھانوں، عبادت گاہوں، مویشی منڈیوں اور اہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جا رہی ہے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ عید سیکیورٹی پلان کے تحت پندرہ سو سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ اسپیشل پٹرولنگ یونٹس مختلف علاقوں میں مسلسل گشت کریں گے۔ حکام کے مطابق عید کے دوران سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!