حج کے بعد وطن واپسی کا مرحلہ، 31 مئی سے فلائٹ آپریشن شروع

وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلی حج پرواز 31 مئی کی شب جدہ سے روانہ ہوگی اور سیالکوٹ پہنچے گی، پہلی حج پرواز سے 391 حاجی وطن واپس پہنچیں گے۔ حج آپریشن کے دوران زیادہ تر پروازیں پاکستانی وقت کے مطابق یکم جون کو مختلف شہروں میں لینڈ کریں گی۔
وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ یکم جون کو 22 پروازوں سے 5237 حجاج وطن پہنچیں گے، حج آپریشن کے پہلے روز 5 پروازیں حاجیوں کو لے کر اسلام آباد آئیں گی، کراچی اور لاہور میں 4،4 پروازیں، ملتان اور سیالکوٹ میں 3،3، فیصل آباد میں 2 اورکوئٹہ ایک پرواز حجاج کرام کو لے کر پہنچے گی۔

وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ حج آپریشن کی آخری پرواز 30 جون کو لاہور پہنچے گی، مدینہ منورہ سے حج آپریشن کی پروازیں 3 جون سے شروع ہوں گی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت 471 پروازوں کے ذریعے 1لاکھ 19 ہزار حاجیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *