مومنہ اقبال کی دعائے خیر کی تقریب، سادگی اور خوبصورتی کے چرچے
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ’دعائے خیر‘ کی پروقار تقریب سے ہو گیا ہے، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز منعقد ہونے والی اس نجی تقریب میں صرف قریبی رشتے داروں اور خاص دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔
اس موقع پر مومنہ اقبال نے سنہرے اور ہلکے گلابی (ٹی پنک) رنگ کا نہایت خوبصورت غرارہ زیب تن کیا جس پر دبکے کا نفیس کام کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ان کے شوہر حمزہ حبیب بھی اہلیہ کے لباس کی مناسبت سے ہلکے گلابی رنگ کے شلوار قمیض کے ساتھ واسکٹ میں انتہائی وجیہہ دکھائی دیے۔ سوشل میڈیا پر اس تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ تصاویرمیں اس نوبیاہتا جوڑے کو اپنی نئی زندگی کے آغاز پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!