سندھ کے کی اضلاع میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی،5 افراد زخمی

سندھ کے مختلف اضلاع میں کراچی سمیت منگل کی شب آنے والی شدید آندھی، مٹی کے طوفان اور موسلا دھار بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔کئی شہروں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ درخت گرنے، سولر پلیٹیں اڑنے اور بجلی کی تاریں ٹوٹنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔کراچی کے بھی مختلف علاقے مٹی کے طوفان سے متاثر ہوئے جن میں اسکیم 33 شادمان ٹاؤن ملیر اورنگی ٹاؤن بلدیہ گلشن معمار گلشن اقبال شاہ فیصل کالونی بحریہ ٹاؤن بفر زون ناظم اباد اور فیڈرل بی ایریا شامل ہیں لیکن طوفان کی شدت میں کمی کی وجہ سے نقصانات نہ ہونے کے برابر تھے۔نوابشاہ، شاہ پور چاکر اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ مٹی کا طوفان اور بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور کئی روز سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔شہریوں نے بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کا خیرمقدم کیا تاہم بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔حیدرآباد اور اس کے اطراف میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ آندھی نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا۔ آندھی کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی تاہم بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *