پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ گئی، ایک سال میں 8 لاکھ شہری بیرون ملک گئے
پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جب کہ ایک سال کے دوران مزید 8 لاکھ شہری بیرون ملک چلے گئے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں گزشتہ روز اقتصادی سروے پیش کیا، جس کے مطابق ملک میں غربت کی شرح 28.9 فیصد تک جا پہنچی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران روزگار کی تلاش میں 8 لاکھ پاکستانیوں نے بیرون ملک کا رخ کیا۔اقتصادی سروے کے اعداد و شمار کے مطابق شہری علاقوں میں غربت 11 فیصد سے بڑھ کر 17.4 فیصد اور دیہی علاقوں میں 28.2 فیصد سے بڑھ کر 36.2 فیصد ہو گئی ہے۔اسی طرح قومی سطح پر تعلیم کی شرح 63 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جو ملک میں خواندگی کے شعبے میں جاری پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے۔صوبائی سطح پر بلوچستان 47 فیصد شرح کے ساتھ ملک کا سب سے غریب صوبہ قرار پایا ہے۔ خیبر پختونخوا 35.3 فیصد کے ساتھ دوسرے، سندھ 32.6 فیصد کے ساتھ تیسرے اور پنجاب 23.3 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ غربت کے ان حکومتی اعداد و شمار نے ملکی معیشت اور حکومتی دعووں پر سوالات اٹھا دیے ہیں




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!