ایلون مسک نے 1 کھرب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا، نئی تاریخ رقم
دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلے ہی سر فہرست سمجھے جانے والے ایلون مسک نے کاروباری دنیا میں ایک ایسا ناقابل یقین سنگ میل عبور کر لیا ہے جس کی معاشی تاریخ میں کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔
امریکی شہر نیویارک کے ناسڈیک اسٹاک ایکسچینج میں ان کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے شیئرز پہلی بار عام عوام کے لیے فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔
اس تاریخی آغاز کے ساتھ ہی ایلون مسک دنیا کے پہلے باضابطہ کھرب پتی بن گئے ہیں اور ان کی مجموعی دولت ایک ہزار ارب ڈالر کے ہندسے کو پار کر گئی ہے۔
اگران کی دولت کا موازنہ دنیا کے مختلف ممالک سے کیا جائے تو وہ اکیلے دنیا کی بیسویں بڑی معیشت کے برابر کھڑے نظر آتے ہیں۔
اگر مسک کی دولت کا موازنہ دنیا کی قومی معیشتوں سے کیا جائے تو ان کے اثاثوں کی مالیت کئی ممالک کی سالانہ اقتصادی پیداوار کے برابر یا اس سے زیادہ بنتی ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اعداد و شمار کے مطابق ان کی دولت پولینڈ اور سعودی عرب جیسی معیشتوں کے حجم کے قریب پہنچ چکی ہے۔




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!