مردان کے شہری علاقہ بابو محلہ میںسکھ گوردوارہ کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں گوردوارہ کی حفاظت پر مامور سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والےمیاں بیوی ہلاک ہوگئے ہیں ،پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 70 سالہ جگنات اور اُن کی زوجہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں ،واضح رہے ہلاک ہونے والے میاں بیوی گوردوارے کی حفاظت پر مامور تھے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
مردان،گوردوارہ کی حفاظت پر مامور میاں بیوی قتل
17
Jun