Pakistan

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس چوتھی بار ملتوی، بجٹ پر ڈیڈلاک برقرار

خیبرپختونخوا میں بجٹ پر ڈیڈلاک برقرار، صوبائی اسمبلی اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا، اور اجلاس کیلئے اب نئی تاریخ 19 جون مقرر کر دی گئی ہے۔خیبرپختونخوا میں سیاسی کشیدگی اور پارٹی اختلافات کے باعث چوتھی بار اسمبلی اجلاس ملتوی کر دیا گیا، سپیکر اسمبلی نے اختیارات استعمال کرتے ہوئے 17 جون کو طلب کردہ اجلاس موخر کرتے ہوئے نئی تاریخ 19 جون دوپہر 2 بجے مقرر کر دی ہے۔اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ رواں ماہ چوتھی مرتبہ ہے جب اسمبلی اجلاس کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے، اس سے قبل یکم جون، پھر 8 جون اور15 جون کو اجلاس طلب کیا گیا تھا، تاہم مختلف وجوہات کے باعث ہر بار اجلاس منعقد نہ ہو سکا۔مسلسل تاخیر کی بنیادی وجہ صوبائی بجٹ پر پیدا ہونے والا تعطل ہے۔ حکومت تاحال مالی سال کا بجٹ ایوان میں پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکمران جماعت کے اندرونی اختلافات صورتحال کو پیچیدہ بنا رہے ہیں، بعض اراکین کے تحفظات بھی رکاوٹ بن رہے ہیں جبکہ بجٹ اجلاس میں ممکنہ بائیکاٹ کا خدشہ بھی موجود ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس وقت مسلسل مشاورت میں مصروف ہے تاکہ ناراض اراکین کو منایا جا سکے، بجٹ پیش کرنے کے لیے سازگار ماحول بنایا جائے، تاکہ اسمبلی کارروائی بغیر رکاوٹ کے چل سکے۔اسمبلی سیکرٹری کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کی نقول تمام اراکین اسمبلی، وزراء، مشیروں اور انتظامی سیکرٹریز کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اضلاع کے اراکین کو نئی تاریخ سے آگاہ کریں۔بار بار اجلاس ملتوی ہونے اور بجٹ پیش نہ ہونے کی وجہ سے صوبے میں سیاسی غیر یقینی صورتحال مزید بڑھ گئی ہے، جس پر مختلف حلقے تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں بجٹ پر ڈیڈلاک برقرار، صوبائی اسمبلی اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا، اور اجلاس کیلئے اب نئی تاریخ 19 جون مقرر کر دی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *