کیمرے جہاں چاہیں آئیں، مجھے مسئلہ نہیں: اکشے کمار
اداکار نے کہا کہ وہ عوامی مقامات پر تصاویر کھچوانے میں بہت راحت محسوس کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس سے فوٹوگرافر اپنی روزی روٹی کما لیتے ہیں۔
جہاں کئی بڑے ستارے کیمروں کی چکا چوند سے تنگ آکر فوٹوگرافرز کے ساتھ تلخ کلامی کرتے نظر آتے ہیں، وہیں اکشے کمار نے ایک نہایت ہی انسانی پہلو اجاگر کیا ہے۔’ کسی غریب کا گھر چل جائے گا’۔
ایک حالیہ انٹرویو میں جب اکشے سے پاپارازی کلچر اور پرائیویسی کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے نہایت سادہ اور دل کو چھو لینے والا جواب دیا۔
اکشے کا کہنا تھا، ’ایک فوٹوگرافر کو (ایک فوٹو کے) تقریباً ساڑھے تین سے چار ہزار روپے ملتے ہیں۔ اگر میری ایک تصویر کھینچنے سے اس بیچارے کا گھر چل جاتا ہے اور وہ خوش ہو جاتا ہے، تو مجھے کھڑے ہو کر پوز دینے میں کیا پریشانی ہو سکتی ہے؟‘
اکشے نے مزید کہا کہ جب آپ اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ عوامی مقامات پر نکلتے ہیں، تو وہاں پرائیویسی کیسی؟
اداکار نے مزید کہا کہ عوام میں پہچانا جانا ان کے پیشے کا حصہ ہے۔ اگر کوئی انہیں پہچانے ہی نہ یا تصاویر نہ لے تو یہ زیادہ پریشانی کی بات ہوتی۔
ان کا کہنا ہے کہ، ’یہ کوئی خطرہ نہیں ہے، بلکہ اگر کوئی تصویر نہ لے تو زیادہ خطرہ اور پریشانی ہوتی ہے




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!