Blog
ٹانک میں خودکش حملہ، 12 اہلکار شہید،25افراد زخمی منجی خیل پولیس اور پاک فوج کی مشترکہ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کیا گیا

ویب ڈیسک: ضلع ٹانک میں خودکش حملہ کا افسوس ناک واقعہ ، منجی خیل پولیس اور پاک فوج کی مشترکہ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کیا گیا، جس میں 12 اہلکار شہید جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
حملے کے بعد حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، بعدازاں سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ امدادی کارروائیاں اور کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا، اس دوران 3 دہشت گرد ہلاک، جبکہ ملبے سے مزید لاشوں کی تلاش جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملے کے نتیجے میں اب تک 12 اہلکاروں کی لاشیں ہسپتال منتقل کی جا چکی ہیں، واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ٹانک میں خودکش حملہ کے اس افسوس ناک واقعہ میں پاک فوج کے جوانوں سمیت 25 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئِی ہے اور زخمیوں کو علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق خودکش دھماکے کی شدت سے مانجھی خیل چیک پوسٹ مکمل طور پر منہدم ہو گئی، زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد پورے ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، تمام بازار بند ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیںہسپتال انتطامیہ کے مطابق تمام زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت مستحکم اور خطرے سے باہر ہے، یاد رہے کہ اس دہشتگرد حملے میں بارود سے بھری گاڑی پوسٹ سے ٹکرانے سے شدید دھماکہ ہوا، اور اس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا