Pakistan

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیاں دہشتگرد عناصر کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئیں

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک کیے جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیر استعمال موٹرسائیکلوں کو بھی ضبط کر لیا۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا تھا کہ کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ دہشتگردوں کی سہولتکاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *