Blog
پپٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ آئینی عدالت میں چیلنج امیر جماعت اسلامی کی درخواست پر کوئی اعتراض عائد نہیں کیا گیا

ویب ڈیسک: پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ چیلنج کرتے ہوئے جماعت اسلامی نے درخواست دائر کر دی، جس پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وفاقی آئینی عدالت نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی آئینی درخواست پر کوئی اعتراض عائد نہیں کیا اور اسے باقاعدہ نمبر الاٹ کر دیا۔ذرائع کے مطابق حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ چیلنج کرنے کے حوالے سے دائر درخواست کو 6/26 نمبر الاٹ کیا گیا ہے۔عمومی طور پر آئینی درخواستوں میں متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے سمیت مختلف قانونی اعتراضات سامنے آ سکتے ہیں، تاہم اس درخواست پر ابتدائی طور پر کوئی اعتراض عائد نہیں کیا گیا۔عدالت کی جانب سے نمبر الاٹ کیے جانے کے بعد درخواست باقاعدہ عدالتی کارروائی کا حصہ بن گئی ہے،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے جون میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر کی تھی، جس میں حکومت کے پٹرولیم قیمتوں سے متعلق فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں مہنگائی، ٹرانسپورٹ اور روزمرہ اخراجات پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہیں، اسی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کے خلاف سیاسی اور عوامی ردعمل سامنے آتا رہا ہے