Pakistan

ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کے پی میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج تھرپارکر، عمرکوٹ، میر پور خاص اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے جبکہ کراچی میں بھی آج بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی بلوچستان میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *